اب وہ وقت آہی گیا ہے جس کے لیئے آپ سب منتظر تھے جی ہاں میری کتاب ، وہ سوانح عمری جس کا زکر میں نے پچھلے دنوں کیا تھا آج اس کو لکھنے کے پیچھے جو محرکات کار فرما ہیں سے لے کر کس پر لکھ رہی ہوں اس کا تفصیل سے زکر موجود ہے ۔
کچھ وقت پہلے کی بات کی ہے کیا دیکھتی ہوں میرے آس پاس کچھ لوگ ایک نوجوان کی تضحیک کرنے کی اس کی زات پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سمجھانے کی کوشش کی اس بات سے انجان کے آخر مسئلہ کیا ہے کیونکہ زاتی طور ایسی سیاست میری غیرت کو گوارہ نہ تھی ۔ خیر کم عقلوں کو سمجھانے کا نا کوئی فائدہ ہوتا ہے نا ہوا۔ یہ سلسلہ ہونہی چلتا رہا ۔ دماغ میں خیال آیا دیکھا جائے آخر یہ کون ہے اس کے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے اور وہاں سے کیا جوابی کروائی ہو رہی ہے۔ طویل مشاہدے کا ایک ہی نتیجہ نکلا ان لوگوں نے بڑا اعلٰی ظرف دشمن چنا ہے جو ان کی کسی بات کا کوئی جواب ہی نہیں دیتا جیسے اسے سروکار ہی نہیں اس بات سے ۔ ایسے نایا ب لوگ کہاں ملتے ہیں ، جتنا جانتی گئی نظروں میں عزت بڑھتی گئی ۔ آئے دن مجھ سے جناب کے دشمنان کا ٹکرائو ہوتا رہتا ہے ، جزبات میں ان کے اندر کا بغض تو واضح ہوجاتا ہے لیکن کوئی ایک بھی نفرت کی وجہ بیان کرنے سے قاصر رہا۔ایک ایسا نوجوان جس کی تعریف اس کے دشمن کرتے ہوں کہ اس نے تو کبھی اپنے دشمنوں سے بھی بدکلامی نہیں کی ، پھر جس کی زندگی کا مقصد پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی بھلائی ہو ایسے بے مثل کی داستان کیونکر بیاں نہ ہو۔
جی میں بات کر رہی ہوں کنگ آف ڈیبیٹ، جناح کے سپاہی کے بانی و چئیرمین ، جیو ٹی وی کے ہوسٹ ،موٹیویشنل اسپیکر اویس ربانی کی ، جو عمر و جنس کی قید سے بالاتر لوگوں میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں ۔ ایسے میٹھی بولی بولنے والا جادوگر جو اپنی شیریں لب و لہجے سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنالیتا ہو اس کی کہانی تو ہر زبان پر زدِ عام ہونی چاہئیے ۔ میری آنے والی کتاب ایک کاوش ہے دورِ حاضر کے لوگوں کیلئے ایک مثال دینا جس سے وہ اپنی زندگیوں میں بہتری لاسکیں ، پاکستان کے مخلص ہوسکیں۔
کتاب کا نام ھی بہت جلد منظر عام پر آجائے گا ۔ کتاب ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے انشاءاللہ بہت جلد آپ سب کے ہاتھوں میں ہوگی ۔
No comments:
Post a Comment