Thursday, 25 January 2018

دھرا معیار۔۔ جمہوریت کی تذلیل



قانون قانون قانون۔۔۔ کس چڑیا کا نام ہے۔۔ یہ تو ایک کٹ پُتلی ہے جس کی ڈوریں ہاتھ میں تھامے پوری تنظیم اپنے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔ میں سمجھ نہیں پارہی ہوں جب قانون کی پاسداری نہیں کرنی تھی تو اس کو بنایا کیوں ۔۔ ہاں شاید لوگوں کو دکھانے کیلئے کہ ہم کس قدر جمہوریت کے قائل ہیں ۔ ایسے جمہوری ادارے پنپنے نہیں چاہئیے لیکن برائی کی عمر لمبی ہوتی ہے ۔ کسی ادارے یا تنظیم میں انتخابات ہونا جمہوریت کا منہ بولتا ثبوت ہوتا ہے ۔ یعنی اس تنظیم کے عام اراکین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے من پسند لوگوں کو منتخب کریں ۔ لیکن اس تنظیم کا کیا جو اپنے ہی قانون سے انکاری ہو۔۔ 
جی ہاں بات ہورہی ہے یوتھ پارلیمینٹ پاکستان کی جہاں اس وقت کی سندھ کابینہ کے وائس پریزیڈینٹ دانیال گھانچی جس کو ایک شوکاز نوٹس جاری ہوا26 مئی 2016کو  جس کے مطابق وہ سات یوم کیلئے یوتھ پارلیمینٹ کے کسی بھی ایونٹ میں نہ شریک ہوسکتا ہے اور نہ ہی وہ اپنا عہدہ استعمال کر نے کا اہل رہا ، 27مئی 2016سے 2 جون 2016 تک ممبر شپ ٹرمینیٹ کر دی گئی تھی ۔ 
 ان کی ویب سائٹ پر موجود قانون کے مطابق ایسا کوئی شخص کسی بھی صوبائی کابینہ کا الیکشن نہیں لڑ سکتا جس کو ماضی میں کبھی بھی ایک بار بھی شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہو ادارے کی طرف سے ۔ اور یہ اصولوں کی بات کرتے ہیں ۔۔ ایسے اشخاص کو ناصرف انتخابات کیلئے نامزد کیا بلکہ یہ بتانے پر کہ آپ کیسے نامزد کرسکتے ہیں تو یہ کہہ دیا گیا کہ وہ الگ قانون تھا یہ الگ قانون ہے وہ اب نہیں یہ تب نہیں تھا ۔ کیسا بدھا مذاق ہے کیونکہ ان کے اپنے قانون کے ممبرشپ اینڈ ٹرمینینشن کی شق ڈی کے مطابق جب ممبرشپ سے کسی ممبر کو ٹرمینیٹ کردیا جائے تو اس کی ممبر شپ دوبارہ بحال نہیں ہوسکتی ۔ پھر ایلکشن کی شق جی کے مطابق کسی کو دو شو کاز نوٹس یا ایک دفعہ بھی ، یا آرگنائزیشن سے نکالا گیا ہو یا کچھ وقت کیلئے بھی ماضی میں کبھی بھی ۔۔ میں اپنی بات دھراتی ہوں ماضی میں کبھی بھی تو وہ صوبائی کابینہ کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ لیکن ناصرف دانیال گھانچی بلکہ سعدیہ طارق عثمانی جن کو ایک اور دو بار بترتیب شو کاز نوٹس جاری ہوچکے ہیں ۔ دونوں نے اپنے اپنے کاغزاتِ نامزدگی جمع کروائے بلکہ نامزد بھی ہوئے ، اب بات ہورہی ہے اویس ربانی کی جنہوں نے اپنی سیٹ پربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جن کا ماضی بھی شفاف تھا اور حال بھی لیکن ان پر ایک ایسا الزام لگایا جسے ثابت کرنے سے قاصر ہے ادارہ۔ الزام دُھراتی ہوں جبکہ اس موضوع پر میں اپنے پچھلے آرٹیکل میں تفصیلی بات کر چکی ہوں مگر صرف یاداشت کیلئے زکر کرتی چلوں ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ کوئی ایسی آرگنائزیشن چلارہے ہیں یا اس کا حصہ ہیں جو یوتھ پارلیمینٹ کے خلاف کام کرہی ہے ۔ لیکن اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں ۔
مگرکہتے ہیں نا چاند پرمٹی ڈالنے سے چاند کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ مٹی ڈالنے والے پر ہی آگرتی ہے۔ اویس ربانی پر لگا الزام اس محاورے کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ ایک غلط فہمی لوگوں کو ہوگئی اسے بھی آج دور کرتی چلوں ویسے تو پہلے بھی تزکرہ کیا ہے بیشتر جگہوں پر آج تفصیلی بات کر لیتے ہیں ۔ بار بار ایک الزام اور آتا ہے کہ شاید جو لوگ بھی اویس کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں تو یہ سب ان کے کہنے یا ان کی منشاء کے مطابق ہورہا ہے۔یقین جانئیے غصہ کم اور ہنسی زیادہ آتی ہے ناجانے یہ ان کی کم عقلی ہے یا نا سمجھی یا پھر حق کہنے والوں سے لوگ یونہی ڈرا کرتے ہیں اس لئے بناء سرپیر کی بہتان بازی کرنے لگتے ہیں ۔ آپ لوگوں کیلئے بتادوں کہ ہر کسی کا ضمیر مردہ نہیں ہے ہم زندہ ہیں ۔۔ ہم سچ کہنے اور باطل کے خلاف کھڑے ہونا جانتے ہیں ۔ اگر حقیقت کا علم ہوجائے تو جو لوگ شور مچاتے پھرتے ہیں اپنے منہ مٹی میں دے بیٹھیں گے ۔ اویس ربانی جیسا اعلیٰ ظرف انسان میں نے نہیں دیکھا جو بڑے بڑے معاملات میں اتنی آسانی سے کہہ دیتے ہیں میرا رب بہت بڑا ہے میں نے انصاف اس پر چھوڑ دیا ۔ ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ  یوں اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ نہیں کرتا کہ جسے اپنے اوپر ہونے والے ظلم سے زیادہ اس بات کی پرواہ ہے کہ اسے جناح کا پاکستان بنانا ہے اور اچھا کام کرنے والوں کو ایسی سزائیں ہر ظالم صاحبِ اقتدار ی جانب سے بھگتنی پڑتی ہیں۔یہ بھی کررہے ہیں لیکن یوم الفرقان بھی ۔۔۔ایک دن ہوگا ۔۔ تب ان پر یہ لگا الزام بھی ہٹے گا اور سب دیکھیں گے حق کیسے فتح یاب ہوا، 
قانون اندھا ہوتا ہے وہ اپنے پرائے کے فرق سے آشنا نہیں ہوتالیکن یہاں تو دُھرا معیار ہے۔ جہآں قانون سے کھیلا جارہاہے ۔ جھوٹے الزام لگا کر ایک باعزت شخص پر انگلی اُٹھائی جارہی ہے ۔
میں کوئی بات بناء ثبوت کہ نہیں کہہ رہی ہوں ، آپ کی تصدیق کیلئے میں یہاں وہ اسکرین شاٹ شئیر کر رہی ہوں۔ ملاحضہ کیجئے اور خود ہی فیصلہ کیجئے۔ 



Sunday, 21 January 2018

نا انصافی کیوں ۔۔

  ہاں آج مجھے یہ احساس شدت سے ہورہاہے کہ کیا واقعی میرے لب آزاد ہیں ۔۔ اگر ہیں تو کیوں میں اب تک خاموش رہی ۔۔ ظلم کے خلاف آواز نہ اُٹھانے والا بھی ظالم کا ساتھی ہوتا ہے۔ مجھ سے ایک سوال کافی لوگوں نے کیا اور مسلسل کر رہے ہیں کہ میں نے یوتھ پارلیمینٹ سے استعفٰی کیوں دیا بہت سے لوگوں کو بتایا بھی کافی سارے لوگوں کو بتانے سے قاصر رہی اس لئے سوچا اس پلیٹ فارم سے وہ سب کہہ دوں جو میں نے اتنے دن دیکھا ، برداشت کیا اور کہتے ہیں جب درد انتہا کو پہنچے تو تو نتیجے ایسے ہی ہوتے ہیں ۔ میرا استعفٰی کوئی جذباتی فیصلہ نہیں تھا کیونکہ میں کوئی یہ فیصلہ میں بہت سوچ سمجھ کر لیا ہے۔ جس آرگنائزیشن کو میں نے اپنی زندگی کے پانچ سال دئے ان کے ناروا سلوک نے مجھے بہت چوٹ پہنچائی ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں سماجی کارکن کیا ہوتا ہے۔۔۔ ایک ایسا رکن ایک ایسا فرد جو کسی بھی بدلے سے مبراح سماج اورا س کے لوگؤں کی فلاح کیلئے کام کرتا ہے ۔ اسے اس بات سے سروکار نہیں ہوتا کہ اس سے اس سب کے بدلے کیا مل رہا ہے بلکہ وہ اپنا پیسہ ، وقت، اپنی تمام تر توانئیاں خرچ کرتا ہے ۔ ایک سماجی رکن جب کسی تنظیم کے ساتھ جڑتا ہے تو اسے یہ امید ہوتی ہے کہ یہ اس کے خیالات کی عکاسی کرتے ہیں اور اس کو ایک پلیٹ فارم مل رہا ہے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کو ۔
اس موضوع کی جانب آتے ہیں جس مدعے پر بات کرنے کیلئے آج میرا قلم رواں ہے۔ میں یہاں آرگنائزیشن کی نجی باتوں کو زینت نہیں بنائوں گی کیونکہ مجھ میں دیگر حضرات میں فرق ہے جو کہ رہنا چاہئیے۔ البتہ کچھ حقائق اور باتیں جو میں آپ کے گوش گزار کرنا چاہتی ہوں۔ یوتھ پارلیمینٹ سندھ کیبنٹ کے منتخب صدر اویس ربانی جن کو یوتھ پارلیمینٹ کے ممبران نے بھاری اکثریت سے منتخب کیا تھا ان کو پندرہ جنوری 2018 کو اپنے عہدے سے برطف کردیا گیا ۔ ایک لیٹر جاری کیا جس میں ان کو نکالے جانے کی وجہ یہ بتلائی کہ وہ ایک ایسی آرگنائزیشن چلارہے تھے یا اس کا حصہ تھے جو یوتھ پارلیمینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔ اس لیٹر میں انہوں نے یوتھ پارلیمینٹ کے قوانین اور قانونی شقوں کا ذکر کیا ہے۔  اب زرا میری باتوں کو دھیان سے پڑھئیے گا اور سمجھنے کی کوشش کیجئے گا مجھے جواب نہیں چاہئیے بس اپنے دل کو جواب دیجئے گا جو ہوا کس حد تک صحیح ہے ۔
ٹرمینیشن لیٹر کی پہلی وجوہ کیلئے میرا سوال ہے اویس ربانی کون سی ایسی آرگنائزیشن کے ساتھ منسلک ہیں جو یوتھ پارلیمینٹ کے خلاف کام کر رہی ہے۔یاد رہے اویس ربانی اس سے پہلے بھی یوتھ پارلیمینٹ کے وائس پریزیڈینٹ کی حیثیت سے ایک سالا دور ہورا کرچکے ہیں اس صدارت سے پہلے۔ آپ کے زہن میں جناح کے سپاہی آرہے ہوں گے ، چلیں اس پر بھی بات کر لیتے ہیں ، اس ک دو بڑے ایونٹ اسپیک فار حسین اور اسپیک فار پرافٹ بترتیب اکیس اکتوبر 2017 اور سولہ دسمبر 2017 کو انجام پائے جس کے اسپانسرز میں یوتھ پارلیمینٹ بھی شامل تھی جو کہ آن ریکارڈ ہے آپ لوگ میری بات کی تصدیق فیس بک کے زریعے بآسانی کر سکتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ اتنے سالوں میں چئیرمین صاحب کو پتہ نہیں چلا۔۔ یا اچانک راتوں رات انکشاف ہوا یا پھر کوئی الہام ہوا ہے ۔۔

اگر یوتھ پارلیمینٹ کے گذشتہ صدور کی بات کروں تو ان میں سے جو پہلے صدر تھے ان کی وابستگی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ رہی ، دوسرے صدر جن کی وابستگی بہت سی دیگر تنظیموں سے رہی اور اپنے دورِ صدارت میں یوتھ پارلیمینٹ ان کی عدم توجہی کا شکار رہا ، جناب نہ کسی میٹنگ میں شریک ہوتے تھے نا ہی کوئی خاص کام ان کی طرف سے سامنے آیا ،جس کی بارہا شکایت خود چئیرمین صاحب کرتے نظر آئے ہیں ۔
اس سب کے باوجود اویس ربانی کے ساتھ ہونے والا ظلم ، جبر کی ایک نئی داستان رقم کرتا ہے ۔میں یہاں کوئی ثبوت پیش نہیں کروں گی کیونکہ گذشتہ تین مہینے سے میں یوتھ پارلیمینٹ کی ڈسپلن ایکشن کمیٹی کے سامنے سارے ثبوت پیش کرتی رہی اپنی بسات سے لڑتی رہی حق کیلئے لیکن آخر میں مجھے یہ کہہ کر چپ کروادیا گیا کہ اب کوئی فیصلہ نہیں آئے گا۔ استعفٰی دینے کے بعد میرے گھر والوں کو فون کالز کی جارہی ہیں کیوں ۔۔ مجھ پر الزام لگائے گئے کہ میں اگر انصاف کیلئے بول رہی ہوں تو میں کسی کی آلئہ کار ہوں کوئی مجھے استعمال کر رہا ہے ۔مجھے فالو اپ نیوز مانگنے کیلئے نمبر بدل بدل کر کال کرنی پڑتی تھی کیونکہ ڈسپلن ایکشن کمیٹی کے ارکان میری کالزکو نظر انداز کرتے رہے ، تین مہینے ثبوت مانگتے رہے اور تنیجہ ۔۔
میں اس بات سے انجان بیٹھی رہی کہ فیصلہ تو آئےگا لیکن حق کی فتح نہیں بلکہ آمریت کا بول بالا ہوگا۔ بس ایسے میں مجھےا ور تو کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا کرتی ظلم کے خلاف آواز آُٹھانے کا یہی ایک طریقہ سمجھ آیا کہ چھوڑدیا وہ ادارہ جو اپنے الفاظ کی عکاسی نہیں کرتا ، اس میں رہنا ان کا ساتھ دینا ہے اور میں ظلم کو پروان چڑھتے نہیں دیکھ سکتی نا اس کا ساتھ دے سکتی ہوں ۔ اس لئے ان سے الگ 

ہوگئی۔